آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیریئر کا 101 واں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے آج بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز سنچری لگانے کا ریکارڈ بنانے اپنے نام کرلیا۔
دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن لنچ کے بعد میک کولم نے
محض 54 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی، اپنی 79 گیند وں کی 145 رن کی اننگز کے دوران میک کولم نے چھ چھکے اور 21 چوکے لگائے۔
اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی بنایا جوکہ پہلے آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کے نام تھا۔